ایشین ٹیمیں بھی اب آگے آئیں : شہریارخان

لاہور ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ زمبابوے ٹور کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی۔ شہریار نے گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو میں ایشیائی ٹیموں کو آگے آنے پر زور دیا۔ 2009ء میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد زمبابوے ، پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹسٹ ٹیم ہے۔ شہریار کا کہنا ہے پاکستان تاحال سیکھ رہا ہے کہ مہمان ٹیموں کو کیسے محفوظ ترین سکیورٹی دی جاتی ہے لیکن پھر بھی اس دورے سے ثابت ہوجائے گا کہ پاکستان مہمان ٹیموں کو تحفظ دے سکتا ہے۔