ایشین اتھلیٹکس چمپین شپ میں دوتی چند نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

دوحہ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویمنس 100 میٹر ریس میں ہندوستانی اتھیلیٹکس دوتی چند نے خود اپنا قومی ریکارڈ توڑ ڈالا اور سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں جبکہ ویمنس 400 میٹرز ریس میں ہیماداس نے پیر میں اچانک رگ پکڑ لینے کے باعث وہ مقابلہ سے باہر ہوگئیں۔ 23 سالہ دوتی چند نے 11.28 سیکنڈ کے فرق سے یہ مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔ حالانکہ اوڈیشہ کی ہی رنز اس سے قبل 11.24 سیکنڈز کے فرق سے ورلڈ چمپین کوالیفائی کیلئے منتخب نہ ہوسکی تھیں۔ ہندوستان کے دوسرے چوٹی کے رنرز جنہوں نے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا وہ ہیں جیسن جانسن (مینس 800 میٹر)، محمد انس اور اروکیا راجیو (مینس 400 میٹرس) پراوین چتراوال (مینس ٹرویل جمپ)، گومتی ماری موٹو (ویمنس 1500 میٹر) شامل ہیں۔