ایشیاڈ:20 کیلومیٹر ریس واک میں کے ٹی عرفان کو پانچواں مقام

انچیون 28 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے کے ٹی عرفان نے 17 ویں ایشین گیمس میں 20 کیلو میٹر ریس واک میں پانچواں مقام حاصل کیا ہے جبکہ گنپتی کرشنن کو نا اہل قرار دیدیا گیا ۔ عرفان نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 23 منٹ اور 18 سکنڈ میں پورا کیا ۔ وہ گولڈ میڈل جیتنے والے وانگ زہین ( چین ) سے تین منٹ پیچھے رہے ۔ عرفان حالانکہ اس سے قبل اس سے بہتر مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔ وہ اس سے قبل یہ فاصلہ 1:20.21 میں طئے کرچکے ہیں جو ہندوستان میں نیشنل ریکارڈ بھی ہے ۔ تاہم کرشنن کیلئے مایوس کن صورتحال رہی انہیں دو مرتبہ رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے نا اہل قرار دیدیا گیا ۔ ان پر ریس کے کچھ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام رہا ہے ۔ اس دوڑ میں جاپان کے سوزوکی یوسوکے نے سلور اور کم ہیونسب کو برانز میڈل حاصل ہوا ۔