ایشانت کے 250 وکٹیں مکمل

ساؤتھمپٹن ۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما نے ٹسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 250 وکٹیں مکمل کرلیے ہیں۔ ایشانت شرما نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جو روٹ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا اس کے ساتھ ہی ایشانت یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستانی ساتویں بولر بھی بن گئے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔