نئی دہلی۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) فلپ ہیوز کی موت کے واقعہ کے دو ہفتے بھی نہیں گذرپائے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کے کرکٹ آسٹریلیا( سی اے ) سے تعلقات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جیسا کہ آج دوپہر کھانے کے وقت ہندوستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما اس لئے ٹیبل چھوڑ کر چلے گئے کیونکہ کھانے میں ترکاریاں موجود نہیں تھی۔ ذرائع کے بموجب ٹیم اس لئے ناراض ہے کہ کھانے میں بہتر خدمات فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔