لکھنؤ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اترپردیش میں ایس پی۔ بی ایس پی۔ آرایل ڈی اتحاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ‘‘ تیل اور پانی ایک ساتھ کیسے مل سکتے ہیں۔مہاگٹھ بندھن میں مخالف عوامل شامل ہیں اور اسے عوام ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔وزیر اعلی نے کہا لوگ مضبوط اور مستحکم ہندوستان کے خواہاں ہیں اور اب وہ نے وزیراعظم کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا ذہن بنا چکے ہیں مسٹر مودی کو وہ دوبارہ اقتدار پر قابض کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی کے میعادکار میں ملک نے کافی ترقی کی ہے اور ہندوستان دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور ملک کے طور پرابھر کا سامنے آیا ہے ۔