ایس واسودیو راؤ راما گنڈم کے نئے سرکل انسپکٹر

گوداوری کھنی۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس واسودیو راؤ نے راما گنڈم کے نئے سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے آج جائـزہ حاصل کرلیا ہے اب تک واسودیوراؤ ضلع عادل آباد کے بھینسہ ٹاؤن میں سی آئی تھے وہاں سے یہاں پر ان کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہاں پر بی نارائنا جوسی آئی تھے انہیں ڈی آئی جی آفس پر تبادلہ کیا گیا۔ جائزہ حاصل کرنے کے بعد واسودیو راؤ نے راما گنڈم سرکل میں امن و تحفظ کے لئے کام کرنے کا تیقن دیا ہے۔ سی ٹی پی سی پولیس اسٹیشن میں ان کی تقریب منعقد کی گئی۔

لاری اور بائیک میں تصادم
دو افراد ہلاک
سوریا پیٹ۔/2مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوریا پیٹ کے قریب موتے منڈل پولیس اسٹیشن کے روبرو پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب قریبی موضع سے تعلق رکھنے والے دو افراد بی رویندر 22سالہ ، سی سرینواس 38سالہ بائیک پر کسی کام کے لئے سوریا پیٹ آرہے تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے گزرنے والی ایک تیز رفتار لاری نے موٹر سیکل کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں مذکورہ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔