ایس سی زمرہ بندی بل کی منظوری پر زور

کریم نگر ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس سی درجہ بندی میں پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے تلنگانہ و آندھرا ریاستوں کو کوشش کرنی ہوگی ۔ بصورت دیگر 18 مارچ کو لوک سبھا اجلاس کا گھیراو کیا جائیگا ۔ ایم آر پی کے بانی صدر مندا کرشنا مادیگا نے یہ بات کہی ۔ کریم نگر پریس بھون میں منعقدہ میڈیا کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو ضلع کے دورہ پر یہاں آمد پر ایس سی زمرہ بندی کے عہدہ کا پابند ہوں کہا ہے یہ کافی نہیں ہے ۔ آندھرا اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی جاکر پارلیمنٹ میں بھیجنے میں دلچسپی لیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے سی آر اسمبلی میں قرارداد منظور کرے خاموشی اختیار نہ کریں وہ بھی پارلیمنٹ کو روانہ کر کے درجہ بندی کی منظوری حاصل کریں ۔ ایس سی درجہ بندی پر ان حکومتیں کو تھوڑی سی بھی دلچسپی لیں اور اسمبلی اجلاس میں اس پر بحث کریں ۔ 18 مارچ کو دونوں ریاستوں سے متعلقہ سبھی مادیگا اسمبلی کاگھیراو کریں گے ، تلنگانہ حکومت کے دلت وزراء اور مہیلا کو جگہ نہ دیا جانا ناانصافی ہے 8 تاریخ تک دلت وزیر کا عہدہ مختص کیا جائے بصورت دیگر یوم خواتین پر خواتین کے ذریعہ احتجاجی پروگرام منظم کیا جائیگا ۔ ریاستی تہوار کے بتکما کا اعلان کرنے والی یہ حکومت ایک ہفتہ تعطیل دینے والی وزارت میں دلت خواتین کو کیوں جگہ نہیں دی ۔ دلتوں کو وزرات میں جگہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے امبیڈکر کے مجسموں کے روبرو احتجاجی پروگرام ہوگا ۔