اجین ۔ مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے خلاف برہمن سماج کے لوگوں کے ایک اجلاس نے بی جے پی حکومت کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
اجین کے دسہرہ میدان میں جمعہ کے روز منعقدہ اس عظیم برہمن سملین میں اعلی ذات کے لوگوں نے ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ پر مرکزی حکومت کے سروے کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی شدت سے مخالفت کرنے کااعلان کیا۔
وہیں ہاتھوں میں رائفل ‘ ائیر گن اور کلہاڑی لئے برہمن سماج کے ہزاروں لوگوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے اعلی ذات والو ں کی مخالفت کرنے کا منصوبہ بند نہیں کیاتو اس کاخمیازہ الیکشن کے وقت اٹھانا ہوگا
۔دوسری جانب برہمنوں نے اس سملین کے بعد مدھیہ پردیش حکومت اور بی جے پی سکتہ میں ہے۔ ستمبر 15کے روز کرنی سینا کے بڑے احتجاج کے بعد اب برہمنوں کا یہ سملین حکومت کے لئے تشویش کی سبب بن گیا ہے۔جمعہ کو اجین میں ہوئے سملین کے دوران ’’ جب جب برہمن بولا ہے‘ سنگھاسن ڈولا ہے‘ ‘ کے فلک شگاف نعرے دیتے ہوئے احتجاجیوں نے ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ پر حکومت سے آر پار کی لڑائی کرنے کااعلان کیا۔
سملین کے دوران ہاتھوں میں ہتھیار لے کر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچھ مظاہرین نے کہاکہ اونچی ذات کے لوگوں نے حکومت کی انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے او راس کا اثر اگلے الیکشن میں دیکھنے کو بھی ملے گا۔
بڑی بات یہ ہے کہ اس برہمن مہا سملین میں بڑی تعداد میں خواتین بھی ہتھیار لے کر سرکاری کے خلاف میدان میں اتری تھیں۔اجین میں کل ہند برہمن سبھا کے جانب سے منعقدہ اس سملین کید وران برہمن سماج کے لوگوں نے مطالبہ کیاکہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کی فیصلے کو ہی لاگو کریں۔
اس کا علاوہ معاشی بنیاد پر سماج میں تحفظات کی زمرہ بند کی جائے ۔ سملین کے دوران لوگوں کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے سوامی اتل نندا سرسوتی نے کہاکہ بی جے پی او رکانگریس دونوں ہی ہمیشہ سے اونچی ذات والوں کے خلاف کیاہے اوراب مرکز نے ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ پر قانون لاکر اس کی حمایت بھی کردی ہے۔