مکتھل 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل کے دینی، عکمی اصلاحی و دعوتی حلقوں نے ایس بی آئی کی جانب سے شریعت سے مطابق رکھنے والے ایس بی آئی میچول فنڈ کا جو یکم ڈسمبر سے آغاز ہونے والا تھا بغیر کسی وجہ کے اچانک ملتوی کئے جانے پر شدید ناراضگی اور گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا التواء ملک میں رہنے والے ہزاروں مسلمان جو سود کی لعت سے پاک شریعت کے مطابق بیکنگ نظام سے استفادہ کے خواہشمند تھے ان کی امیدووں پر پانی پھر گیا اور وہ مایوس ہوچکے ہیں ۔ ان حلقوں نے ایس بی آئی اتھاریٹی پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد بلا سودی شریعت پر مبنی بینک کے حامل شریعہ میچول فنڈ کے نظام کے آغاز کو یقینی بنائیں ۔ واضح رہے کہ ایس بی آئی کی جانب سے اس اعلان پر ملک میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں کے حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر پائی جارہی تھی تاہم ایس بی آئی اس خوشی کو مایوسی میں تبدیل کردیا ۔