ایس بھیم ریڈی نارائن پیٹ ڈپو کے نئے منیجر

نارائن پیٹ 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آر ٹی سی نارائن پیٹ بس ڈپو منیجر کی حیثیت سے مسٹر ایس بھیم ریڈی (بی ٹیک میکانیکل) کا تقرر عمل میں آیا ہے ۔ مسٹر بھیم ریڈی کا تبادلہ گدوال ڈپو سے نارائن پیٹ عمل میں آیا ہے ۔ مسٹر ریڈی کم عمر اور جواں سال ڈپو منیجر ہیں ۔ ان کا تقرر 2010ء میں کریم نگر بس ڈپو میں عمل میں آیا۔ انہوں نے اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے فوری بعد اخباری نمائندوں سے ملاقات کیلئے و قت نکالا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نارائن پیٹ ڈپو میں اصلاحات لانے اور آر ٹی سی ڈپو ،نارائن پیٹ کو ریجن میں سب سے زیادہ منافع کمانے والا ڈپو میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے فوری بعد ڈپو میں روزانہ ایک خصوصی دن و خصوصی کا م کا آغاز کردیا ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ آج مینٹیننس ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آ ر ٹی سی ملازمین کو پابند ڈسپلن بنانے اور انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کی بھی وہ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نارائن پیٹ ڈپو میں فی الوقت 105 بسیس مختلف روٹس پر چلائیں جارہی ہیں۔ مزید بسوں کو درآمد کرنے اور روٹس پر بس چلانے کا بھی انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ۔ انہوں نے صحافت کے ذریعہ انہیں معلومات فراہم کرے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کیلئے تعاون کی اخباری نمائندوں سے خواہش کی ۔