کورٹلہ 13 /مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر اے شرت جگتیال ضلع کلکٹر نے منگل کے دن کٹکم سنگیا فنکشن ہال کورٹلہ میں کورٹلہ منڈل ‘کتھلاپور منڈل اور میڈپلی منڈل کے صدر مدرس اور اساتزہ پروگرام کا ضلع ایجوکیشنل آفیسر وینکٹیشور کے ساتھ مل کر منعقد کیا۔اُنہوںنے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں صدر مدرس اور اساتزہ سے ایس ایس سی کے امتحان میں صدفیصد نتائج کے اُصول کیلئے کوشش کرنے ضلع جگتیال کے تیسری مرتبہ ایس ایس سی امتحان میں پہلا مقام دلاتے ہوئے تیسری مرتبہ ضلع جگتیال کا نام روشن کرنے کو کہا ۔اُنہوں نے کہا کہ سابق میں ایس ایس سی کے نتائج 97.50فیصد نتائج حاصل ہوئے تھے اس بار صد فی صد نتائج کو یقین بنانے کیلئے طلباء پر خصوصی توجہ دینے کو کہا تیسری مرتبہ صدر فیصد نتائج حاصل کرتے ہوئے نتائج کی مسلسل کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔قبل ازیں کلکٹر نے منڈل کے اسکولوں کے حالات اور طلباء کی حاضری کی تعلق سے اساتزہ سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی دسویں جماعت کے طلباء کو دی جانے والی تعلیمی طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی گزشتہ سال عمدہ نتائج حاصل کرنے والے اساتذہ کی ستائش کی ۔اس تقریب میں تحصیلدار کومل ریڈی ‘ایم پی ڈی او سرینواس ‘ڈپٹی تحصیلدار محمد وکیل ‘ایم ای او نریشم موجود تھے۔