محبوب نگر۔/19مئی، ( ذریعہ ای میل ) مستقر محبوب نگر کی طالبہ ملکہ ثناء بیگ بنت ملک فرحت بیگ نے دسویں جماعت میں گریڈ9.0 نشانات حاصل کئے۔ انہوں نے سکسیس گرامر ہائی اسکول رامیا باؤلی محبوب نگر میں تعلیم حاصل کی اور اسکول میں اول رینک حاصل کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ان کے تایا ملک قدرت اللہ بیگ ڈائرکٹر اسمارٹ کنسٹرکشن، چاچار مرزا قدوس بیگ ریاستی خازن مسلم لیگ کے علاوہ عزیز و اقارب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔