نظام آباد:26؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ صدر جناب محمد اسحاق حسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اردو میڈیم دسویں جماعت کے طلباء کیلئے مضمون تلگو میں 35نشانات کے لزوم کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ کئی اردو میڈیم اسکولس ایسے ہیں جہاں مضمون تلگو پڑھانے والا ٹیچر ہی موجود نہیں ہے تلگو مضمون میں سابقہ کی طرح 20نشانات لانے پر کامیاب قرار دیاجاتاتھا اس کو برقرار رکھیں35نشانات کا لزوم اردو میڈیم طلباء کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔اگر اس طرح کا لزوم رکھاگیاتو نتائج پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔ اردو میڈیم اسکول کے نتائج کم ہوجائیں گے گذشتہ سال بھی کئی طلباء مضمون تلگو میں ناکام ہوئے ہیں35نشانات لاناجوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے اردو میڈیم طلباء کو مشکلات میں ڈالنا ہے انہوںنے ڈائرکٹرآف اسکول ایجوکیشن اور وزیر تعلیم جگدیش ریڈی اور چیف منسٹر تلنگانہ جناب چندراشیکھررائو سے مطالبہ کیاکہ اردومیڈیم طلباء کیلئے مضمون تلگو میں سابقہ کی طرح20نشانات لانے پر کامیاب قرار دیں انہوںنے دیگر اردو تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ بھی اپنے طورپر کوشش کریں۔