ایس آر نگر میں طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلیا ۔ تاہم پولیس نے اس کی موت پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ ونود کمار یادو جو طالب علم تھا ایس آر نگر علاقہ کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ جس کا تعلق اترپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز ساتھی طالب علم نے ونود کمار یادو کو رات دیر گئے تک تعلیم میں مصروف دیکھا تاہم صبح و مشتبہ طور پر بے حوش تھا ۔ جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔