ایس آئی کا جذبہ خیر سگالی

کلواکرتی /3 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مڑجیل پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئی سیدلو نے آج لاورث افراد کی دادرسی کرتے ہوئے بہترین مثال پیش کی ۔ ای سیدلو نے آج یہاں کے مختلف شاہراہوں پر بے یار و مددگار غریب اور مجبور افراد کو جوکہ سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے اور دیوانہ وار گھومتے ہوئے سڑکوں پر ہی زندگی بسر کر رہے تھے ۔ انہوں نے ایسے افراد کو یکجا جمع کرتے ہوئے ان کی اصلحہ کروائی اور اچھی طرح سے انہیں صاف ستھرا کرتے ہوئے ان کے کھانے کا نظم کیا اور سڑکوں پر سردی میں ٹھٹرتے ہوئے زندگی نہ گذارے جیسا ان کیلئے ایک درخت کے قریب سائہ بناکر وہاں رکھا اور ان کی ضروریات زندگی کا سامان کا انتظام کرنے پر کئی ایک افراد نے ان کی خوب سراہنہ کی ۔