اوٹکور۔26نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آئی او یونٹ اوٹکور کے زیراہتمام مہم ’’ اس صبح کو ہم ہی لائیں گے ‘‘ کا آغاز ہوا ہے ۔ صدر ایس آئی او اوٹکور جناب عبدالرشید نگری نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اس مہم کے دوران طلبہ و نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور حالات سے واقفیت اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا احساس پیدا کرنا اور طلبہ میںعلمی لیاقت ‘ مہارت اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے ۔ اس سلسلہ میں اوٹکور مستقر پر تحریری مقابلہ اور تقریری مقابلہ کے علاوہ ڈرائنگ ( پینٹنگ) مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اختتامی مہم کے دن 28نومبر کو بمقام ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور) میں جلسہ عام منعقد کیا گیا ہے ۔ کامیاب طلبہ و نوجوانوں میں انعامات سے نوازا جائے گا ۔ طلبہ سے اپیل کی جاتی ہیکہ اس موقع پر بھرپور حصہ لیکر شکریہ کا موقع دیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9059612808 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔