کولکتہ ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ہیرو آئی لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں موجود چمپینس اور فیڈریشن کپ کے فاتح بنگلور فٹبال کلب کا کل ویویکانندا بھارتی کریرانگن میں طاقتور حریف ایسٹ بنگال فٹبال کلب سے مقابلہ ہوگا ۔ بنگلور ٹیم کو پونے فٹبال کلب کے خلاف شکست ہوگئی تھی جس کے صدمہ سے باہر آتے ہوئے یہ ٹیم کل ایسٹ بنگال کے خلاف مقابلہ کرے گی ۔ دو میچوں میں ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعدبنگلور 11ٹیموں کے ٹیبل کے 10 ویں مقام پر پہونچ گیا ہے ۔ ایسٹ بنگال کو چھٹواں مقام حاصل ہے ۔ یہ دونوں ٹیمیں 2014-15 کے آئی لیگ سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی ۔