ایر فورس ٹریننگ سنٹر کے قیام کیلئے اراضی کا معائنہ

تمام تر سہولتیں فراہم کرنے ایر فورس عہدیداروں کو ضلع کلکٹر عادل آباد کا تیقن
عادل آباد 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مستقرعادل کے ہوائی جہاز میدان میں ایر فورس ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی غرص سے حیدرآباد بیگم پیٹ ایر فورس کمانڈر مسٹر ایس سری رام، ایر فورس مرکزی عہدیدار مسٹر راما راو، ایم گوتم اپنے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ تین ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مستقر عادل آباد پہنچ کر میدان کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ جبکہ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے ایر فورس ٹریننگ سنٹر کیلئے درکار 1592 ایکر اراضی جو اس میدان کے اطراف و اکناف میں ہے فراہم کرنے کے علاوہ مزید 41 کروڑ روپیوں کے صرفہ سے پینے کے پانی کی سہولت ،برقی سربراہی اور سڑکوں کی تعمیر کرنے کا تیقن دیا ۔ آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی سروے لینڈ اے ڈی مسٹر انیش نے ضلع عہدیداروں کی جانب سے ہوائی جہاز میدان کے اطراف و اکناف کی نشاندہی کردہ اراضی کی تفصیلات پیش کی ۔ واضح رہے کہ 07-05-2014 کو حیدرآباد بیگم پیٹ ایر پورٹ کیپٹن مسٹر ستیش بال چندر کی قیادت میں ایک ٹیم مستقر کے ہوائی جہاز میدان میں ایر فورس ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی غرض سے دورہ کیا تھا ۔ متبدل ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے ایر فورس ٹریننگ سنٹر کیلئے مزید درکار اراضی چار یوم میں فراہم کرنے کی غرض سے اسٹیٹ چیف سکریٹری مسٹر بی کے موہنتی کو تحریر روانہ کرتے ہوئے ایر فورس ٹریننگ سنٹر قائم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کیا تھا یہاں اس بات کا تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ نظام حکومت 1930 میں ہوائی جہاز میدان قائم کرتے ہوئے 500 ایکر اراضی کا احاطہ کیا تھا اگرچیکہ 369 ایکڑ اراضی موجود ہے ۔ 1930 میں قائم کردہ اس میدان میں 1970 تک چھوٹے طیاروں میں ایندھن بھرنے کی غرض استعمال کیا جاتا رہا ۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران مستقر عادل آباد کا ہوائی جہاز میدان کافی اہمیت کا حامل تصور کیا گیا ۔ ایر فورس ٹریننگ سنٹر قیام کے بعد مستقر عادل آباد میں غیر معمولی عہدیداروں کی آمد کا سلسلہ جہاں ایک طرف برقرار رہے گا وہیں دوسری طرف تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ جس کے ذریعہ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔