حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بھارتی ایرٹیل سرکردہ عالمی ٹیلی کمیونیکیشنس کمپنی نے ایشیاء اور افریقہ میں 20 ممالک میں آپریشنس کے ساتھ اس کے مائی ایرٹیل موبائیل اپیلیکشن کا تمام نئے اوتار کے طور پر اعلان کیا ہے ۔ اس اپیلیکشن کو انٹر فیس کے استعمال کو پر اثر اور آسانی سے اختیار کرنے کے لیے اینڈرائیڈ پر ری ڈیزائنڈ کیا گیا ہے جو گاہک کو موبائیل ، فکسڈ لائن اور DTH کے پلیٹ فارمس میں ایرٹیل خدمات کو سہولت سے دریافت ، پہنچ اور سلیف منیج کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے ۔ نیا مائی ایرٹیل اپیلیکشن اب منتخب استعمال کنندوں کے لیے دستیاب ہے اور آئندہ چند دنوں میں تمام گاہکوں کے لیے استعمال میں آئے گا ۔ سرینی گوپالن ، ڈائرکٹر ۔ کنزیومر بزنس ، بھارتی ایرٹیل ( انڈیا ) نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام گاہکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ ’ مائی ایرٹیل ‘ کے سب سے بڑے اور بہتر ورژن کا تجربہ کریں اور ’ ایرٹیل سرپرائزیس ‘ سے مستفید ہوں ۔ گاہک اب ’ مائی ایرٹیل ‘ ایپ کو کسی بھی موبائیل نمبر کے ری چارج کے لیے استعمال کرسکتے ہیں اور ’ ایرٹیل سرپرائزیس ‘ کوپن وصول کرسکتے ہیں جو نہایت پرکشش ہیں ۔۔