ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے سے دستبرداری کے فوری بعد اسرائیلی کا ایرانی فوج پر حملہ ۔ نو ہلاک

ٹرمپ کے نیوکلیئر معاہدے سے دستبرداری کے فوری بعد اسرائیل نے سیریا میں نو ایرانی ٹروپس کو میزائل حملہ کے ذریعہ ہلاک کردیا اور اپنے سرحد پر ’’ غیرقانونی ‘‘ سرگرمیوں کے خلاف بمباری کی اجازت دیدی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیل سیریا کی درالحکومت دمشق میں ایران کی بنیادوں کو ہلا دیا ‘ نگران کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے حامی ایران اسد حامی ایرانی ٹروپس حملہ میں مارے گئے جبکہ ٹرمپ کی جانب سے نیوکلیئر معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے اندرون ایک گھنٹہ خطہ میں تشدد شروع ہوگیا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=lZcCiKmw9Gw

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی تقریر کے بعد سرحد پر غیرقانونی سرگرمیا ں دیکھنے کو ملی جس کے بعد اپنی دفاع میںیہ حملہ کیاگیا ہے۔ گولان کے پہاڑیوں پر قبضے جما کر بیٹھے اسرائیلی عہدیداروں نے وہیں کہا ہے کہ ’’ ہم پوری طرح تیار ہیں‘‘۔

میزائل اسرائیل کی طرف سے داغے گئے جس میں’’ ہتھیاروں کے گودام جو ایران سے منسوب ہے انقلابی گارڈ‘‘ کو نشانہ بنایاگیا ۔ دمشق میں سرگرم عمل انسانی حقوق کے ابزویٹری نے اس بات کا دعوی کیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منگل کے روز گولان کی پہاڑیوں میں بم شیلٹرس نصب کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں جہا ں سیریائی جنگ کے دوران قبضہ کیاگیاتھا۔

مشرقی وسطی میں سیریا سے گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل نے 1967میں قبضے کیاتھا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے چھوٹی حد تک وار کرنے والے فضائی ہتھیار گولان کی پہاڑیوں پر روانہ کئے ہیں۔

ٹرمپ کے فیصلے کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہاکہ ’’ ہمارے ملک پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں‘‘