جدہ ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے آج خواہش ظاہر کی کہ تمام مسلم ممالک کو حالیہ کئے گئے حملوں کو جس کیلئے ایران کو موردالزام ٹھہرایا گیا ہے، کو بزور طاقت اور سنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ یہ تبصرہ وزیرخارجہ ابراہیم ال اصاف نے 57 ملکی آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جبکہ مملکت میں مزید اہم اجلاس بھی منعقد شدنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امارات کے سمندری علاقہ میں کشتیوں کو سبوتاج کرنے اور یمن کے ایرانی تائید والے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئیل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد اب ضرورت ہیکہ ان دہشت گردانہ حملوں کا بزور طاقت اور سنجیدگی کیساتھ جواب دینا چاہئے حالانکہ ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔