ایران نے خاتون شائقین کو میدان میں داخل ہونے سے روک دیا

تہران۔20جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی حکام نے گذشتہ روز یہاں ایران اور امریکہ کے درمیان منعقدہ والی بال میچ کے دوران ٹکٹیں رکھنے والی خاتون شائقین کو میدان میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ اسپورٹس اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی والی بال فیڈریشن نے جسمانی معذور 200خواتین کو خصوصی ٹکٹیں فراہم کیں تاکہ وہ منس والی بال ورلڈ لیگ کے مقابلہ کا مشاہدہ کرپائیں ۔ وزارت اسپورٹس میں سیکیورٹی کے صدر رضا حسنیخو نے کہا کہ یہ ٹکٹیں دراصل مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ارکان خاندان اور ایگزیکٹیو عہدیداروں کے لئے مختص کئے گئے تھے اس لئے مقامی خواتین کو میدان میں داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی ۔ واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں خواتین کے داخلہ پر ایران میں 1979ء سے پابندی عائد ہے ‘ حالانکہ حالیہ دنوں میں تہران میں منعقدہ ایک باسکٹ بال مقابلہ میں مخصوص مقامات سے خواتین نے مقابلہ کا مشاہدہ کیا ہے ۔