ایران نیوکلیئر معاہدہ اہمیت کا حامل میکرون کی ٹرمپ سے فون پر بات

پیرس ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے نیوکلیئر معاہدہ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے سردجنگ کے زمانے کی اہمیت پر زور دیا۔ یاد رہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کو ایران نیوکلیئر معاہدہ سے باہر نکال چکے ہیں جس پر ایک بار پھر میکرون نے نہ صرف اس معاہدہ کی بلکہ روس کے ساتھ سردجنگ کے زمانے میں کئے گئے نیوکلیئر معاہدہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس معاہدہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خصوصی طور پر یوروپین سیکوریٹی اور ہماری حکمت عملی کے استحکام کیلئے یہ معاہدہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ میکرون کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ دونوں صدور کی اتوار کے روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔