دبئی، 13 مئی (سیاست ڈاٹنیوز) ایران کی ایک عدالت نے پارلیمنٹ اور آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر گزشتہ سال ہونے والے حملہ کے معاملے میں آٹھ افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت سنائی ہے ۔ ایران کی ایک انقلابی عدالت نے تقریبا سات سماعتوں کے بعد یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ تہران کی انقلابی عدالت کے سربراہ موسی غضنفرآبادی نے اسٹیٹ ٹیلی ویژن کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کوایران کے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت حملے کے متاثرین کے اہل خانہ کی طرف سے سعودی عرب اور امریکہ کے خلاف دائرے کئے گئے مقدموں کی سماعت بعد میں کرے گی۔ اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے لی تھی، جو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ سنی مسلم جنگجوؤں پر مشتمل دہشت گرد تنظیم ہے ۔ سعودی عرب اور امریکہ دونوں نے ہی ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ واضح ر ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ پر گزشتہ سال ہونے والے حملے میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ان حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی تھی۔ ایران میں اسلامک اسٹیٹ کا یہ پہلا حملہ تھا۔