تہران: ایرانی کے سرکاری ٹیلی ویثرن کے مطابق صدر حسن روحانی نے حال ہی میں امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس حکم نامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
جہاں ٹرمپ نے 7مسلم اکثریتی ممالک بشمول ایران کے شہریوں کی امریکہ آمد پر امتناع عائد کردیا ہے حسن روحانی نے اس موقع پر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے انتظامیہ کو ’’ نوارد ‘‘ قراردیا جنہیں سیاست کا مفہوم ہی نہیں معلوم ہے
۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ ایک دوسری دنیا کے باشندے تھے اور اب اچانک سیاسی دنیا میںآگئے ہیں اور اتھل پتھل مچادی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ( ٹرمپ) نہ صرف امریکہ بلکہ دیگر ممالک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ دیانتدار نہیں ہے ۔ ایک طرف وہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ایرانی شہریوں کادوست ہے اوردوسری طرف ایرانی شہریوں پر امریکہ پابندی بھی عائد کرتا ہے۔