ایران حامی ہادی الامیری سے الصدر کی ملاقات

بغداد ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں ہوئے پارلیمانی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت سیرون پالیٹیکل بلاک کے لیڈر مولانا مقتدی الصدرنے ایران کی حمایت حاصل کرنے والی جماعت الفتح بلاک کے لیڈر ہادی الامیری سے ملاقات کی ۔ مولانا الصدر کے دفتر نے آج ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ عراق میں ہوئے پارلیمانی انتخاب میں الفتح بلاک کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ عراق میں سب سے زیادہ طاقتور سمجھے جانے والے لیڈروں میں ایک امیری کئی پارلیمانی گروپوں کے صدر ہیں ۔ امیری کے ایران کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ پارلیمانی انتخاب میں کامیابی کے باوجود مسٹر صدر خود وزیر اعظم نہیں بن سکتے کیونکہ انہوں نے خود انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا ۔