ایرانی کبڈی ٹیم کو دورۂ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے رواں برس اگست میں ایران کو پاکستان میں کبڈی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پی کے ایف کے سکریٹری محمد سرور نے تصدیق کی کہ ہم نے حالیہ دورۂ تہران کے دوران ایران کو پانچ کبڈی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے اور یہ سیریز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کو سیریز کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور پھر ایرانی کبڈی فیڈریشن کو سیریز کا حتمی شیڈول بھیجیں گے۔