ایجوکیشن / کیریئر

FAST فیناشیل اسسٹنٹ ٹو اسٹوڈنٹس آف تلنگانہ فیس ری امبرسمنٹ کی اسکیم
تلنگانہ ریاست کی حکومت اپنے ریاستی طلبہ کو فیس ای امبرسمنٹ / مالی امداد کیلئے ایک اسکیم روشناس کی ہے ۔ جس دن ایمسٹ کا اعلامیہ جاری ہوا اس دن اس اسکیم کا بھی اطلاق ہوا وہ اسکیم ‘ FAST ‘ کے نام سے موصوم ہے ۔ Financial Assistance to Stadents of Telangana ہے اس سے صرف تلنگانہ کے طلبہ کی مدد ہوگی ۔ اب ایمسٹ کے کونسلنگ کیلئے جو شیڈول دیا گیا ہے اس کیلئے ماہ اگسٹ بھی گذر جائے گا اور ستمبر میں داخلے ہونگے ۔ تلنگانہ کی حکومت تلنگانہ طلبہ کے مفاد میں ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا چاہتی ہے ۔ آندھراپردیش کے علحدہ کے بعد تلنگانہ کے 10 اضلاع کے طلبہ کیلئے شاندار مواقع ہیں ایمسٹ کی کونسلنگ کے آغاز تک کچھ نہ کچھ حل نکل جائے گا ۔ بہرکیف طلبہ اور سرپرست جو داخلے کیلئے بے چین ہیں وہ حکومت کے اعلانات اور امحکامات پر عمل کریں۔

کیا اس سال سے ایس ایس سی پرائیویٹ برخواست ہوجائے گا ؟
سوال : سال حال ایس ایس سی نصاب میں تبدیلیاں آئی پھر امتحان کے طریقہ کار کو بدلا گیا پھر 20 فیصد نشانات اسکول اسسٹمنٹ کے اور تلگو زبان دوم میں 35 فیصد نشانات کی اطلاع آئی ۔ پھر معلوم ہوا کہ ایس ایس سی پرائیویٹ بھی برخواست ہوجائے گا ۔ اس بارے میں مزید معلومات شائع کریں ؟
عرفانہ انجم ۔ عیدی بازار
جواب : حکومت کے ایس ایس سی امتحانی پرچہ کی اسکیم کیلئے جو جی او ایم ایس نمبر 17 جاری کیا ابھی اس پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے اس پر اعتراضات کی وجہ اس کو التواء کردیا گیا ہے تاہم ایس ایس سی کے پرچوں میں تبدیلیاں ہونے والی ہے ۔ جو باتیں آپ نے سوال میں کی وہ اس جی او میں ہے ۔ لیکن ان پر عمل آوری ہوگی یا اس میں کیا کیا نکالا جائے گا اس کا اندرون ایک ماہ فیصلہ ہوجائے گا ۔ ایس ایس سی کے متعلق جو جو تبدیلیاں ہوئی قطعیت پائے گی ان پر تفصیلی مضمون شائع کیا جائے گا ۔
APOSS کے اوپن ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں داخلے
سوال : APOSS کے اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹرمیڈیٹ میں داخلے کب ہونگے اور اس کیلئے کون اہل ؟
محمد مکرم ۔ کریم نگر
جواب : اے پی اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت اوپن ایس ایس سی اور اوپن انٹرمیڈیٹ میں داخلے کسی بھی اسٹڈی سنٹر سے لے سکتے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ ایک سالہ کورس کیلئے دسویں کامیاب ہونا ضروری ہے جبکہ اوپن ایس ایس سی میں عمر کی بنیاد پر داخلے ہوتا ہے ۔ داخلے کی معلومات کیلئے 9390044104 پر ربط پیدا کریں۔
بی یو ایم ایس میں کیا انٹرمیڈیٹ میں اردو / عربی پر اہلیت ہے یا نہیں
سوال : بی یو ایم ایس میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ میں اردو یا عربی والے اہل ہے یا نہیں معلوم ہوا کہ اس سال سے صرف ایس ایس سی میں اردو یا عربی دیکھی جارہی ہے 8 اگسٹ آخری تاریخ ہے براہ کرم بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ کے متعلق مزید جانکاری کریں ؟

کئی طلبہ / اضلاع ۔ حیدرآباد
جواب : سابق میں انٹرمیڈیٹ میں اردو پر بی یو ایم ایس میں داخلے دیا جاتا تھا اور اس کے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کی اہلیت تھی لیکن اس سال CCIM کے نئے قواعد کے مطابق صرف دسویں پڑھے ہوئے امیدواروں کو ہی اہل قرار دیا جارہا ہے اس کیلئے یونیورسٹی آف ہلت سائنس وجئے واڑہ کا اعلان آیا ۔ 8 اگسٹ آخری تاریخ ہے ۔ انٹرنس امتحان 28 اگسٹ کو مقرر ہے ۔
پالی ٹیکنیک میں داخلے کونسلنگ کی تاخیر،ایس ایس سی کامیاب طلبہ میں الجھن
سوال : پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کیلئے کونسلنگ کے نظر میں ایس ایس سی کے انٹرمیڈیٹ میں داخلے حاصل کئے کیا پالی ٹیکنیک میں داخلے کا انتظار کرنا یا جونیر کالج میں داخلے حاصل کرنا چاہئے ۔ براہ کرم اس بارے میں مشورہ دیجئے ؟
محمد نثار احمد ۔ خلوت حیدرآباد
جواب : بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت پالی سٹ کی کونسلنگ میں دونوں ریاستوں تقسیم کی وجہ عملی اور ٹیکنیکی دشواریوں ہورہی ہے اور انٹرمیڈیٹ میں داخلے کیلئے آخری تاریخ میں 14 اگسٹ تک توسیع کی گئی ۔ جو امیدوار پالی ٹیکنیک میں داخلے کے خواہاں ہیں اور پالی سٹ میں رینک حاصل کئے وہ داخلے کیلئے انہیں مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ متعلقہ پالی ٹیکنیک کے پرنسپل سے ربط میں رہے ۔ ہر پالی ٹیکنیک میں ایک ہلپ لائن سنٹر ہے اور اس کی مزید معلومات ویب سائیٹ www.sbtet.ap.nic.in پر ملاحظہ کریں۔