ایجوکیشن / کیریئر

CBSE کے دسویں کے نتائج جاری
کئی طلبہ نے 100 فیصد نشانات حاصل کئے کامیابی پر CGPA
CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے اپنے بورڈ کے تحت ملحقہ مدارس میں دسویں سطح کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا اس سال دلچسپ بات یہ رہی کہ جہاں کئی اسکولس کے نتائج صد فیصد رہے وہیں پر کئی طلبہ نے 100 فیصد نشانات حاصل کئے اور CGPA Cumulative grade point Average بھی 10 بے شمار طلبہ نے حاصل کیا ۔ حیدرآباد کے CBSE الحاق کردہ اسکولس کے نتائج انتہائی شاندار رہے ۔ بھارتیہ ودیابھون ، جانسن گرامر، HPS ( رامنتاپور ) اسکول کے نتائج نہ صرف 100 فیصد کامیاب رہے بلکہ کامیاب امیدواروں میں 50 فیصد سے زائد طلبہ نے A گریڈ حاصل کیا ۔ CGPA میں 10 حاصل کرنے والے طلبہ بھی تعداد میں بھی سال حال گرانقدر اضافہ ہوا ۔

سیول سروسس پریلمنری امتحان IAS/IPS کا اعلامیہ کی عدم اجرائی ۔ امیدواروں میں بے چینی
UPSC کے تحت IAS/IPS اور سنٹرل سروسس کیلئے سیول سروس پریلمنری امتحان کا اعلامیہ شیڈول کے مطابق 17 مئی کو جاری ہونا تھا تاہم اس تاریخ کو اعلان نہیں ہوا اور سیول سروسس امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ میں اس ضمن میں بے چینی ہے ۔ بالخصوص اعلامیہ کی اجرائی کے بعد عمر کی حد کا تعین اور امتحان کتنی دفعہ لکھنے ہوگا اس بارے میں وضاحت طلب ہے ۔ اس طرح اہلیت کے متعلق صراحت ہوجائے تو تیاری میں مدد ملے گی اس کے علاوہ امتحان کے طریقہ کار میں کیا تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔ Main میں بھی اختیاری مضمون میں کمی کی خبریں آرہی ہیں اس بارے میں قطعی معلومات تفصیلی اعلامیہ میں رہے گی ۔ UPSC اس ضمن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا اور بتلایا کہ اس کی مکمل معلومات UPSC کے سیول سروسس کے اعلامیہ میں ملاحظہ کریں جو امکان اس ہفتہ 24 مئی کو جاری ہوگا ۔

B.Com ( جنرل ) اور کمپیوٹر سائنس اور B.SC میں ڈگری کالج میں رعایتی فیس پر داخلے
تین سالہ ڈگری کے بی کام ( جنرل ) اور بی کام ( کمپیوٹر ) کے ساتھ B.SC اور BCA میں داخلے عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ ویژنری ڈگری کالج میں رعایتی فیس پر دیئے جارہے ہیں ۔ پرائیویٹ ڈگری کالج میں داخلے کیلئے انٹر کامیاب لڑکے لڑکیوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اس کورس میں داخلے کیلئے اپنی استطاعت کے مطابق فیس ادا کرتے ہوئے داخلے پاسکتے ہیں ۔ اس کی معلومات فارم پراسپکٹس کیلئے ویژنری ڈگری کالج عبداللہ بلڈنگ چوک روڈ خلوت حیدرآباد میں 9390044104 ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

B.Ed میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان Ed.CET
30 مئی کو امتحان مقرر ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کریں
بی ایڈ میں داخلے کییلئے انٹرنس امتحان ایڈسٹ ( ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ) 30 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کے ہال ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں اور ویب سائیٹ apedcet.org سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ جو امیدوار فارم آن لائن داخل کئے تھے وہ اپنے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔ امتحان کی تاریخ پہلے 2 جون بتائی گئی تھی جو بدل کر 30 مئی ہوگئی ہے ۔ اس کے اختیاری مضامین ( میتھاڈالوجی ) کو بھی ڈگری کے مضمون کے لحاظ سے دیکھ لیں ۔ دفتر سیاست عابڈس پر اس کی کوچنگ کے ساتھ ماڈل ٹسٹ پیپرس اور میٹرئیل حاصل کرسکتے ہیں۔

SSC نتائج کے بعد GPA کے ذریعہ داخلے کئی طلبہ اپنے گریڈ سے ناواقف
SSC کے نتائج 15 مئی کو جاری ہوئے اس سال بھی نشانات کے بجائے گریڈ اور گریڈ پوائنٹ دیا گیا ۔ اور نتیجہ GPA میں 10 میں سے دیا گیا طالب علم نے 7.2 ، 6.8 ، 5.2 وغیرہ حاصل کئے انہیں کہتے نشانات ہے فیصد کیاہے نہیں معلوم ۔ ادارہ سیاست کے تحت روزانہ شخصی کونسلنگ ہورہی ہے جب طالب علم سے GPA سے متعلق پوچھا جارہا ہے تو بمشکل 20 فیصد صحیح بتاپارہے ہیں ۔ مابقی کو GPAاور اس کے گریڈس کا انداز ہی نہیں اگر کوئی 8.2 لایا تو 82 فیصد سمجھ رہا اور کہہ رہا ہے ۔ اس طرح کسی بھی 6.5 جی پی اے ہے تو 65 فیصد جو کہ بالکل غلط ہے ۔ نشانات کا صرف Range ہے اس کے لحاظ سے گریڈ ہے پھر گریڈ پوائنٹ ہے اور اسی پر داخلے ہونگے ۔ دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال میں روزانہ کونسلنگ ہے ۔