ایان گئولڈ ‘ 100 میچس میں امپائرنگ کرنے والے 15 ویں امپائر

سڈنی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے ایان گئولڈ آج ایسے 15 ویں امپائر بن گئے جنہوں نے 100 ونڈے میچس میںامپائرنگ کے فرائض انجام دئے ہیں۔ آج انہوں نے آسٹریلیا ۔ سری لنکا کے مابین مقابلہ میں یہ فرائض ریکارڈ 100 ویں مرتبہ انجام دئے ہیں۔ گئولڈ نے 2002 میں انگلینڈ کے فرسٹ کلاس امپائروں کے پیانل میں شمولیت حاصل کی تھی اور پھر وہ انٹرنیشنل پیانل آف آئی سی سی امپائرس میں 2006 میں شامل ہوئے تھے ۔ انہوں نے 2006 میں انگلینڈ ۔ سری لنکا کے خلاف ونڈے میچ میں اپنے انٹرنیشنل امپائرنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے 43 ٹسٹوں میں امپائرنگ کی ۔