اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے:مصباح الحق

ایڈیلیڈ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)مصباح الحق نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔ عمراکمل آج کے میچ میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھائی، جبکہ یونس خان اوراحمدشہزاد نے اننگزکاآغازکیا۔ پانچویں بولرکی وجہ سے فرازاحمد آج ٹیم میں شامل نہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں صہیب مقصود،احمدشہزاداورسہیل خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یونس خان،حارث سہیل اوریاسرشاہ بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔