اکینینی ناگیشور راو کو اعزاز امریکہ میں آئندہ ماہ ڈاک ٹکٹ کی اجرائی

حیدرآباد 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) تلگو فلموں کے افسانوی اداکار آنجہانی اکینینی ناگیشور کے 91 ویں پیدائش کے موقع پر 20 ستمبر کو امریکی محکمہ ڈاک ٹکٹ (یو ایس پی ایس) نے ڈاٹ ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ناگیشور راو کے پرستاروں کی تنظیم اکینینی فاونڈیشن آف امریکہ نے یہ اطلاع دی ۔ ناگیشور کے فرزند اور تلگو سوپر اسٹار ناگرجنا نے اپنے آنجہانی والد کے اعزاز میں امریکی ریاست میں ڈاک ٹکٹ کی اجرائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پدما وبھوشن ناگیشور راو تین دہائیوں پر محیط کیرئیر میں 250 سے زائد تلگو فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔