اکھیلیش صدر ایس پی برقرار رہنے کا امکان

سماج وادی پارٹی کا آج قومی کنونشن ۔ سرپرست پارٹی ملائم سنگھ کی شرکت پر سوالیہ نشان
آگرہ ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو کو امکان ہیکہ کل یہاں ایس پی نیشنل کنونشن میں پارٹی کے قومی صدر کی حیثیت سے 5 سالہ میعاد کیلئے دوبارہ منتخب کرلیا جائے گا۔ ایس پی کے دسویں نیشنل کنونشن سے قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت آج قومی عاملہ اجلاس میں جمع ہوئی جو کنونشن کے موضوعات طئے کرے گا۔ ایس پی ذرائع نے کہاکہ ایس پی کے قومی صدر کے عہدہ کیلئے الیکشن کے علاوہ ان اجلاسوں کی دیگر نمایاں باتوں میں سیاسی اور معاشی قراردادوں کی منظوری شامل رہے گی۔ پارٹی کے دستور میں ترمیم کے ذریعہ پارٹی سربراہ کی میعاد میں توسیع کئے جانے کے امکان ہے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پارٹی قومی صدر کی میعاد 5 سال تک وسعت دینے کے سلسلہ میں اپنی دستور میں ترمیم عمل میں لائے گی۔ ایس پی ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ اگر اکھیلیش 5 سال تک پارٹی کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں تو 2019ء کے لوک سبھا اور 2022ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات ان کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ ریاستی صدر کی میعاد میں پہلے ہی ریاستی عاملہ کی جانب سے ایسی ہی مدت تک توسیع کی جاچکی ہے۔ ملائم سنگھ یادو اور ان کے دست راست برادر شیوپال یادو نے 23 ستمبر کو لکھنؤ میں منعقدہ اسٹیٹ میٹ میں غیرحاضر رہے جو نمایاں طور پر محسوس کیا گیا۔ اب تمام نظریں اس بات پر مرکوز رہیں گی کہ آیا ایس پی کے سرپرست ملائم سنگھ کل کے ایونٹ میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں۔ آگرہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب اکھیلیش یادو نے کہا کہ ان کے چچا شیوپال یادو جن کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ ہیں، آج ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنا آشیرواد بھی دیا۔