اکھل بھارتیہ اکھاڈا پریشد نے جاری کی 14فرضی باباؤں کی جاری کی فہرست۔آسیما آنند‘ رادھے ماں او ر نرمل بابا کا نام بھی اسمیں شامل۔ویڈیو

لکھنو۔ایک روز قبل اکھل بھارتیہ اکھاڈا پریشدنے 14فرضی باباؤں کی ایک فہرست جاری کی ۔ آلہ آبادمیں پریشد کے ایک اہم اجلاس میں مذکورہ فہرست جاری کی گئی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=GC6l2eyw1iM

فہرست میںآشارام باپوعرف آشومل شرمانی‘سکھویندر عرف رادھے ماں‘سچا نند گری عرف سچن دتا‘ گرومیت رام رہیم‘ اوم بابا عرف وویکا نند جھا‘نرمل بابا عرف نرمل جیت سنگھ‘اچھا دھاری بھیما نند عرف شیومورتی دیویدی‘سوامی آسیما آنند‘نارائن سائیں‘رام پال‘ خوشی منی‘برہسپتی گری‘اور مکان گری سمیت جملہ 14باباؤں کے نام مذکورہ فہرست میں شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=E9-4z-Lj_28

اکھل بھارتیہ اکھاڈا پریشد میں ملک کے سبھی تیرہ اکھاڈے شامل ہیں‘جس میں نہ صرف لاکھوں کی تعدادمیں سادھو سنت شامل ہیں بلکہ ہندو مذہب وہ مختلف پلیٹ فارم پر نمائندگی بھی کرتے ہیں۔اکھاڑی پریشد کے صدرنریندر گری کے مطابق کئی دنوں سے فرضی باباؤں کے ہاتھوں عصمت ریزی ‘ دھوکہ دہی او رسادہ لوح لوگوں کو ٹھگنے کے واقعات منظرعام پر آرہے ہیں۔ اسکے علاوہ کئی باباؤں کے خلاف ملک کی عدالتوں نے فیصلے بھی سنائے ہیں۔

جس کی وجہہ سے ہندوسماج اور دھرم کی بدنامی ہورہی ہے۔ اسی وجہہ سے پریشد نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں سرگرم فرضی باباؤں کی ایک فہرست جاری کرے۔

پریشد کے صدر نے مزیدکہاکہ چودہ باباؤں کی یہ پہلی فہرست جاری کی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید کے فرضی باباؤں کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔ خبریہ بھی ہے کہ پریشد کی جاری کردہ فہرست حکومت کے حوالے بھی کی جائے گی تاکہ مذکور ہ فرضی باباؤں کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے۔