موہالی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے اسپنر اکھشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک اور خود اپنے جارحانہ اوپنر برینڈن مکالم کے صرف ایک رن بناکر ناکام ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل کی سرفہرست ٹیم گجرات لائنس کو 23 کی شکست ہوئی اور مرلی وجئے نے بحیثیت کپتان اپنے پہلے مقابلے میں کنگس الیون پنجاب کو وہ کامیابی دلوائی جس سے اس کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ وجئے نے 55 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی ساری ٹیم نے 19.5 اوورس میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جوابی اننگز میں گجرات 131/9 تک محدود رہی ۔ اسمتھ (15)، مکالم (1)اور کپتان سریش رائنا (18) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد لوور آرڈر میں فالکنر (32) ناکام جدوجہد کی۔ پنجاب کیلئے اکھشر پٹیل نے 21 رنز دے کر 4 اور مکالم کو بولڈ کرنے والے موہت شرما نے 4 اوورس میں 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ ملر کی قیادت میں پنجاب کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لہٰذا انتظامیہ نے مرلی وجئے کو ٹیم کا نیا کپتان بنایا اور پہلے مقابلے میں ہی کامیابی ملی۔