نئی دہلی۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج بی جے پی سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو ان کی شادی کی 50 ویں سالگرہ موقع پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دن ان کیلئے خصوصی دن کی طرح اہمیت رکھتا ہے کیونکہ انہوں نے بھی 47 سال قبل اسی دن راجیو گاندھی کے ساتھ شادی کی تھی۔ میں آپ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی جانب سے نیک خواہشات اور نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔ میری جانب سے آپ اور آپ کی اہلیہ محترمہ کملا اڈوانی کو مبارکباد نہیں ہے۔ ایک نصف صدی سے آپ دونوں کا ایک ساتھ خوشگوار اڈوانی زندگی گزاریں۔ اپنی زندگی کے تمام نشیب و فراز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اب یہ عظیم موقع ہے کہ آپ کو مبارکباد دوں۔ صدر کانگریس نے کہا کہ آپ دونوں اپنی ازدواجی زندگی کے بیش بہا سال دیکھیں اور صحت مند وخوشحال رہیں۔