حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : نارائنا سری چیتنیہ آئی آئی ٹی اکیڈیمی نے
JEE
اڈوانسڈ 2014 کے نتائج میں بہتر کارنامہ انجام دیا ہے ۔ ادارے نے اپنی تاریخ کو دوبارہ رقم کرتے ہوئے قومی سطح پر دوسرے رینک کو حاصل کرتے ہوئے 10 رینک کے اندر کل 5 رینک حاصل کئے ہیں ۔ اس ادارے سے ایس عبدالباسط نے قومی سطح پر 91 واں رینک حاصل کیا ہے ۔ عبدالباسط کا تعلق ضلع گنٹور سے ہے ادارے کے ذمہ داروں نے نتائج کے اعلان کے بعد مسرت کا اظہار کیا اور اپنے ادارے کے ٹاپرس طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان طلبہ کو ادارے کے ذمہ داروں نے تہنیت بھی پیش کی اور کہا کہ ہونہار طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں قومی سطح پر شناخت دلاتے ہوئے روشن مستقبل کی تعمیر میں ان کی مدد کرنا ادارے کا نصب العین ہے ۔۔