کریم نگر /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جیل میں قیدیوں کے ڈسپلین اور اچھے برتاؤ کے پیش نظر عمر قید کی سزا میں کمی ہوسکتی ہے ۔ اس ضمن میں جاریہ سال 26 جنوری کو ایک اسٹانڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کے پیش نظر ریاستی سطح پر 251 قیدیوں کو رہائی کا مستحق قرار دیا گیا ۔ ان میں سے 63 قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ کریم نگر ضلع میں 7 قیدیوں کے ساتھ مزید دو اور قیدیوں کو رہاء کردیا گیا جو قتل کے مقدمات کے تحت سزا کاٹ رہے تھے ۔ جیل سپرنٹنڈ۔ٹ شیوا کملاگوڑ نے بتایا کہ چپہ ڈنڈی منڈل میں ایک طلباء تنظیم کے قائد کے قتل کے الزام میں ایک ہی خاندان کے دونوں بھائی ، داماد اور فرزند کے ساتھ ایک اور شخص کل پانچ افراد کو عمر قید کی سزاء دی گئی تھی ۔ ایک قیدی کی جیل میں موت واقع ہوگئی تھی ۔ اس طرح تین قیدی کریم نگر ضلع کی جیل اور ایک قیدی ورنگل سنٹرل جیل سے رہا ہوگئے ۔ دیگر دو کریم نگر جیل سے رہائی پانے والوں میں میاں بیوی 16 سال بعد رہا ہوئے ۔ جیل کے حکام نے انہیں نئے پڑے دے کر خوشحال زندگی گذارنے کا مشورہ دے کر رخصت کیا ۔ کریم نگر کے یلاریڈی پیٹ منڈل میں رہنے والے راملو اور اس کی بیوی لکشمی حیدرآباد کے چنچل گوڑہ جیل میں قید تھے انہیں بھی رہا کردیا گیا ۔