اپوٹا کے کلینڈر کی رسم اجرائی

محبوب نگر ۔ یکم ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں ۔ طلباء کو تمام شعبوں میں ترقی کیلئے جذبہ پیدا کرنا اور انہیں ہونہار شہری بنا راساتذہ کے فرائض میں داخل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جوائنٹ کلکٹر رام کرشن نے اپوٹا محبوب نگر کے کیلنڈر کی رسم اجراء کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو طلباء پر خصوصاً محنت کرتے ہوئے جدید اور عصری تعلیم سے آراستہ کریں اور عبدالکلام جیسے سائنسدانوں کو تیار کریں ۔ پروگرام کی نگرانی خواجہ قطب الدین صدر اور عبدالجبار معتمد ( اپوٹا نے کی ) اس موقع پر خواجہ قطب الدین نے اردو اساتذہ ، اردو مدارس کو درپیش کئی ایک مسائل سے جوائنٹ کلکٹر کو واقف کروایا ۔ اس موقع پر مرزا خلیل اللہ بیگ ، سلام خان ، انصاری بن احمد ، خواجہ نصیرالدین ، محمد نجم الدین ، محمد ایوب انصاری ، محمد عثمان ، محمد خالق ، محمد منو ، خواجہ وحید الدین ، سید ریاض ، عبدالرحمن کے علاوہ منڈل ڈیویژن کے اراکین شریک تھے ۔