حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ تکا رام گیٹ حدود میں ایک شخص اپنے مکان کے روبرو مردہ پایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ راج شیکھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تکا رام گیٹ میں رہتا تھا۔ آج صبح وہ اپنے مکان کے روبرو مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔