اپنے بالوں کو خود ہی رنگ لیں !

٭  ہیئر ڈائی کا رنگ ہمیشہ اپنی رنگت کی مناسبت سے منتخب کریں اور موسم کو بھی ضرور مد نظر رکھیں ۔
٭ اگر آپ سفید بالوں کو رنگنا چاہتی ہیں تو اس کے لئے مستقل کلر استعمال کریں اور فیشن شیڈ اپنانے کی خواہشمند ہیں تو ان پر مانینٹ (غیر مستقل) کلر کا استعمال کریں ۔
٭ڈائی کرنے سے پہلے بال دھولیں ‘ لیکن کنڈیشز استعمال نہ کریں ‘ کیونکہ یہ کلر بالوں پر چڑھنے سے کھلے گا ۔ بال ڈائی کرنے سے پہلے کوئی پرانا تولیہ گردن کے گرد لپیٹ لیں اور دستانے ضرور پہنیں ۔
٭ ہیئر ڈائی کا رنگ جلد پر لگنے سے بچانے کیلئے اپنی ہیئر لائن کے گرد ویسلین لگا لیں ‘ لیکن یہ بالوں میں نہ لگنے پائے ورنہ بالوں پر رنگ نہیں چڑھے گا ۔
٭ ہیر ڈائی جلد پر لگ جائے تو ٹشو کی مدد سے فوراً اسے صاف کرلیں ۔
٭ بالوں کو ڈائی کرنے کے بعد ان میں تھوڑا ساسر کہ لگالیں ۔ یہ ہیئر کلر کاپی ایچ لیول بڑھائے گا اور اسے دیر تک آپ کے بالوںمیں قائم رکھے گا ۔
٭ ہیئر کلر کو زیادہ دیر بالوں پر لگا نہ رہنے دیں مقررہ وقت کے بعد بال دھولیں ‘ ورنہ کمیکلز آپ کے بالوں کیلئے نقصاندہ ثابت ہوں گے اور انہیں کمزور کردیں گے ۔