اپنی ریاست اپنی زراعت پروگرام کو کامیاب کریں

عادل آباد میں عہدیداروں کو ضلع کلکٹر جگن موہن ریڈی کی ہدایت
عادل آباد /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما کے پیش نظر نوجوان اکثر تالاب میں تیراکی کو اہمیت دیا کرتے ہیں جس کے بناء پر غرقاب ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔ نوجوانوں کو تیراکی سے باز رکھنے کا مشورہ ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے سرپرستوں کو دیا ۔ موصوف اپنے چیمبر میں حسب روایت ہر ہفتہ عوام سے حاصل ہونے والی درخواستوں کو حاصل کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کرنے کی ہدایت دیا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف مقامات سے 17 درخواستیں حاصل ہوئیں جبکہ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن کو مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں حسب معمولی ہر ہفتہ عوام سے حاصل ہونے والی درخواستوں کے موقع پر گذشتہ ہفتہ 1613 درخواستیں حاصل ہوئی تھیں جس میں 1149 درخواستوں کو یکسوئی کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو ترسیل کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ہفتہ میں ایک مرتبہ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن عوام سے فون پر شکایتوں کو سماعت کیا کرتے ہیں ۔ اس ہفتہ ضلع کے بیشتر مقامات سے 10 مرد خواتین نے ضلع کلکٹر کو فون پر گفت شنید کریت ہوئے اپنے مسائل سے واقف کرایا ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے ریاستی حکومت کی ہدایت پر زراعت پیشہ افراد کو سہولت پہونچانے کی غرض شروع کردہ ’’ اپنی ریاست اپنی زراعت ‘‘ پروگرام کو ضلع کے ہر حصہ میں کامیاب بنانے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد میں اس اسکیم کے تحت ’’ اپنی ریاست اپنی زراعت ‘‘ تشہیری سواری کو پرچم دکھاکر اس کا ا فتتاح عمل میں لایا ۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائرکٹر زراعت شریمتی روز لیلا کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔