ممبئی:اپنی آنے والی ’’ کوشا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پرچی بری طرح زخمی ہوگئی۔ شوٹنگ کے دوران جاری سین میں پرچی کو برہمی کے اظہار کرتے ہوئے لکڑی کے ایک تختہ پر ہاتھ مارنا تھا۔ سیٹ پر موجود ذرائع سے ملی خبر کے مطابق’’ ابتداء میں تو اداکارہ نے ہاتھ پر باسنگ میں استعمال ہونا والا کپڑا باندھ لیاتھا ‘ مگر وہ اس سے مطمئن نہیں تھی۔ انہو ں نے فیصلہ کیا باسنگ کپڑے کے بغیر ہی وہ یہ سین کریں گی۔
دومنٹ طویل سین کے بعد جب ڈائرکٹر کے کٹ کیا ‘ ہر کسی نے یہ محسوس کیا کہ پرچی زخمی ہوئے ہے اور اس کے ہاتھ سے خون ر س رہا ہے‘‘۔ پچھلے ہفتہ پیش ائے اس حادثے کے متعلق بات کرتے ہوئے پرچی نے اپنے بیان میں کہاکہ’’ایک وقت جب کوئی اپنے کردار میں پوری طرح سما جاتا ہے تو یقیناًوہ تکلیف دہ بھی ہوگا‘ مگر یہ مکمل طور پر فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے‘‘۔
فلم ڈائرکٹر امان اڈویااٹا نے کہاکہ’’ برہمی کے عالم میں لات گھونسے مارنے والے اس سین میں پرچی کے ہاتھوں سے بہتے ہوئے خون کے حقیقی سین کو ہم فلم میں شامل رکھیں گے‘‘۔فلم ’’ کوشا‘‘ دیہی زندگی پر بنی فلم ہے اور پوری کہانی ایک لڑکی کے اردگرد گھومتی ہے جس پر امتناع ہے اور وہ بدسلوکی کے خلاف جدوجہد کرتی ہے