آپ صحت مند ہوں گی تو گھر بھر کا خیال زیادہ بہتر طریقہ پررکھ پائیں گی ۔ اپنا خیال رکھنا ایسا مشکل نہیں جیسا کہ بیشتر خواتین نے فرض کرلیا ہے ۔ بس اس کیلئے چند سادہ سے اصول طئے کرنے پڑتے ہیں۔
سوتھوڑی بہت چہل قدمی اور ورزش کو اپنے معمول میں شامل رکھیں ایک اہم بات یہ ہے کہ ہر چیز کھائیں مگر اعتدال میں رہتے ہوئے کھائیں اور اس سے بھی زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ بچے کھچے کھانے کو زبردستی اپنے حلق سے نیچے اتارنے کی کوشش نہ کریں۔ بیشتر گھروں میں خواتین خانہ کا یہی دستور ہے کہ بچے نے پلیٹ میں کھانا بچادیا تو اسے صاف کرنا جیسے ان کا فرض اولین ہے خواہ پیٹ میں جگہ ہو یا نہ ہو ۔ یا فریج میں دو تین روز پہلے کا بچا ہوا پزا یا بریانی رکھی ہے تو اس لئے کہ وہ بیکار نہ جائے ۔ اسے بھی آپ ہی کھائیں گی ۔ یقین کریں کہ ان چند چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرنے سے آپ کی صحت پر بڑا فرق پڑے گا اور وہ فرق نظر بھی آئے گا ۔