اپل میں خودکشی کی واردات

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ کرشنا ایا جو چلکا نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ترکاری فروشی کرتا تھا ۔ کل اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا ایا خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔