حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) ماریڈ پلی علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ونیلا منشن اپارٹمنٹ واقع ماریڈ پلی کی پانچویں منزل میں آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں پولیس نے فائر انجن کو طلب کیا اور دو فائر انجنوں نے فوری آگ پر قابو پالیا۔