اپارٹمنٹ سے خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ پولیس نے ایک اپارٹمنٹ سے خاتون کی مسخ شدہ نعش کو برآمد کرلیا یہ جو اکیلی رہتی تھی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ 35 سالہ ارونا جو پنجہ گٹہ علاقہ کے ساکن پورنا چندر راؤ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ میں تنہا رہتی تھی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ 15 دن سے یہ خاتون اپنے گھر سے باہر نہیں آئی ۔ کل اس مکان پر پوسٹ مین نے دستک دی تھی تاہم کوئی ردعمل نہیں آیا ۔ پوسٹ مین نے اپارٹمنٹ سوسائٹی کے صدر کو اطلاع دی اور فوری پولیس کو طلب کیا گیا ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ پولیس کو تاحال خاتون کی مشتبہ موت کے متعلق کوئی سراغ دستیاب نہیں ہوا ۔

 

پکوان کے دوران
جھلس کر خاتون فوت
حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ درگابھوانی کوکٹ پلی علاقہ میں واقع جھونپڑپٹی میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ ہفتہ اپنے مکان میں پکوان کر رہی تھی کہ حادثاتی طور پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس کوکٹ پلی بھی ہاوزنگ بورڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔