روم ۔14 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) سوئٹززلینڈ کے ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ اٹلی کے شہر روم میں منعقدہ اے ٹی پی ایونٹ کے تیسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ عالمی نمبر دو فیڈرر کا مقابلہ یوراگوئے کے پیبلو کیووس سے ہوا۔ ٹورنمنٹ کے سکنڈ سیڈ فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے پیبلو کیووس کو شکست دے دی۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور 7-6 ، 6-4 رہا۔ ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں سوئس اسٹار کا مقابلہ کیون اینڈرسن سے ہوگا۔ اپنے کیرئیر میں ایک ہزار ٹائٹلز جیتنے والے فیڈرر آج تک اٹالین اوپن جیتنے سے محروم رہے ہیں۔