راحل انصاری اور راجیو سنگھوی کی میڈیا سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : آڈی حیدرآباد نے آج پھر ایک بار موتیوں کے شہر کے شہریوں کیلئے مزید تین پرکشش اور جاذب نظر نئی آڈی A5 کیابرولیٹ اور آڈی S5 اسپورٹ بیاک کاریں متعارف کروائی ہیں ۔ ان دونوں کاروں کو ایک نئی طرز سے ڈیولپ اور ڈیزائین کیا گے ہے جس کی پرفارمینس انتہائی اعلیٰ درجہ کی ہے ۔ یہی نہیں ان میں آڈی ورچول کاک پٹ اور آڈی اسمارٹ فون انٹرفیس بھی موجود ہے جو آج کے زمانہ کے لحاظ سے سوپر کہی جاسکتی ہیں ۔ آڈی A5 اسپورٹ بیاک ‘ آڈی A5 کیابرولیٹ اور نئی آڈی S5 اسپورٹ بیاک کی قیمتیں علی الترتیب 54,02,000 ‘ 67,51,000 اور 70,60,000 روپے ہیں ۔ 2017 آڈی کا سال رہا اب تک کیونکہ اس سے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ۔آڈی انڈیا کے ہیڈ مسٹر راحل انصاری نے بتایا کہ وہ شائقین کو نئے نئے ڈیزائین اور ماڈلس پیش کرتے رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کے ذہنوں میں آڈی ماڈلس نے گھر کرلیا ہے کیونکہ یہ کاریں ان کی سوچ اور پیشن کو ذہن میں رکھ کر ہی بنایا گیا ہے ۔ تلنگانہ میں آڈی A5 کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر آڈی حیدرآباد راجیو سنگھوی نے بتایا کہ آڈی A5 ایک ڈائناک اور خالص لکژری کار ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تینوں ماڈلس کی لانچنگ کے بعد یہ برانڈ وسعت اختیار کرلے گا ۔